Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیمہ خان نے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

ہماری برداشت ختم ہوتی جارہی ہے، ہم اب چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے، ہمشیرہ عمران خان
شائع 31 مئ 2024 06:31pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے، ہم اب چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے، تمام حدود پار کی گئی ہیں ججز اب فیصلے دیں، اگر ہمارے کیسز کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ججز پر سوالات اٹھیں گے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کرنی، ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جب گرفتار کیا گیا اس وقت کی فوٹیجز نکالی جائیںم، روزانہ جھوٹ بولا جاتا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں ملنے والی اے سی سہولت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اے سی کی سہولت نہیں فراہم کی گئی، سابق خاتون اول کو بھی اڈیالہ جیل میں اے سی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

اگر جلاؤ گھیراؤ ثابت نہیں ہوسکا تو ہمیں چھوڑ دیں ذلیل نہ کریں، علیمہ خان

عمران خان کی ہمشیرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے، ہم اب چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے، تمام حدود پار کی گئی ہیں ججز اب فیصلے دیں، ہمارے کیسز کا فیصلہ نہیں ہوتا تو سوالات اٹھیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف سارے کیسز بے بنیاد بنائے گئے ہیں، مقدمات کا ٹرائل جان بوجھ کر التواء کا شکار کیا جا رہا ہے۔

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 4 جون تک ملتوی

دریں اثناء 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت وکلاء کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 4 جون منگل تک ملتوی ہوگئی۔

سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا جس پر دونوں کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلاء پر اسلام آباد میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا اس لیے پیش نہیں ہوسکے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست کے وکلاء گرفتار تو نہیں ہوئے پھر حاضر کیوں نہیں ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جن وکلاء کو دہشت گردی مقدمے میں نامزد کیا گیا، انہوں نے ہی اس ریفرنس کا دفاع کرنا ہے۔

عمران خان ڈیل کیلئے تیار نہیں، تمام کیسز کا سامنا کریں گے، علیمہ خان

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست مرکزی وکلاءکی عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے 9 گواہان پر جرح بھی نہ ہو سکی جبکہ ملزمان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکلاءاظہر صدیق، شعیب شاہین و دیگر کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی۔

rawalpindi

imran khan

Aleema Khan

9 May

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

9 May Cases

Adiayala Jail