Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں بھی یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان، صوبائی اسمبلی نے چھٹی مسترد کردی

خیبر پختونخوا اسمبلی کی سرکاری تعطیلات کے دنوں میں بھی بجٹ اجلاس جاری رکھنے کی منظوری
اپ ڈیٹ 27 مئ 2024 08:33pm

خیبر پختونخوا اسمبلی نے 28 مئی یوم تکبیر کی سرکاری چھٹی کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ ایوان میں قرار داد پیش کرنے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی نے سرکاری تعطیلات کے دنوں میں بھی بجٹ اجلاس جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں 28 مئی کو عام تعطیل کے اعلان پر خیبر پختوںخوا اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے ایک قرارداد نے پیش کی۔

یوم تکبیر پر عام تعطیل، امتحانات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

قرار داد میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 28 مئی کو عام تعطیل مسترد کی جائے، جس پر قرار داد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا بجٹ اجلاس کل 28 مئی کی سرکاری چھٹی سمیت ہفتے اتوار کو بھی جاری رہے گا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں 28 مئی یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی اعلان کردیا گیا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیے میں کہا گیا کہ کل 28 مئی کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن، 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دیتے ہوئے کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

KPK Assembly

Resolution

PM Shehbaz Sharif

Youm e Takbir

Official holiday