Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم پی اے فضل الہٰی پھر منظر عام پر، دوبارہ گریڈ اسٹیشن پر دھاوا بولنے کی دھمکی

واپڈا حکام نے قران و حدیث پر یقین دہانی دی تھی کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے لیکن مکر گئے، فضل الہٰی
شائع 26 مئ 2024 05:45pm

سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے فضل الہٰی نے دوبارہ گریڈ اسٹیشن پر دھاوا بولنے کی دھمکی دے دی اور کہا کہ واپڈا حکام نے ہمیں قران و حدیث پر یقین دہانی دی تھی کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے لیکن مکر گئے۔

خیبرپختونخوا کے حکومتی ایم پی اے فضل الہٰی ایک بار پھر منظر عام پر آگئے، اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام اپنے وعدوں سے مکر گئے، واپڈاحکام نے ہمیں قران و حدیث پر یقین دہانی دی تھی کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے۔

رکن اسمبلی فضل الہیٰ نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر بند فیڈرز چالو کردئے، پیسکو کے ساتھ مذاکرات کامیاب

فضل الہٰی نے بتایا کہ امیر مقام نے کہا کہ یہ گریڈ اسٹیشن فضل الہٰی کے باپ کا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خیبر پختونخوا کا ہوں، میرے آباؤ اجداد یہاں کے ہیں، میں عوامی بندہ ہوں اور عوام کی طاقت پر آیا ہوں۔

ایم پی اے فضل الہٰی نے امیر مقام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ گریڈ اسٹیشن آپ کے سیاسی باپ پرویز مشرف کا نہیں ہے، مجھے پتہ ہے کہ آپ نے کتنی غداری کی ہے، یہ میرے باپ کی زمین ہے میں پھر گریڈ اسٹیشن جاؤں گا۔

علی امین گنڈا پور کی ایک بار پھر احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی

وفاق نے بات نہ سنی تو خیبرپختونخوا میں واپڈا کے دفاتر پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا نے کل کہا کہ ہم اس کا حل نکال لیں گے، ہم مل کر آپ کو بتائیں گے کہ یہ صوبہ آپ کے والد پرویز مشرف کا ہے یا ہمارا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

pti mpa

fazal elahi

Sunni Ittehad Council

gird station

Rehman Baba Grid Station