Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ کے پی کا لوڈشیڈنگ کم نہ کرنے پر آج پیسکو کا سارا نظام اپنی تحویل میں لینے کا اعلان

لوڈ شیڈنگ کم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو بدھ کی رات تک شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈ لائن دی
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 08:19am

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز صوبے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے آج لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے کی صورت میں گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول خود سنبھالنے کا اعلان کیا۔

بدھ کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جس میں علی امین گنڈاپور نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو بدھ کی رات تک شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر توانائی کو واضح پیغام دے رہا ہوں کہ اس نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، وفاقی حکومت شرافت کی زبان نہیں سمجھتی، کئی بار کہنے کے باوجود وفاقی وزیر بجلی و توانائی اور وفاقی حکومت بیٹھنے کے لیے تیار نہیں، آپ اگر ہماری شرافت کو کمزوری سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں تو سن لیں ہم کمزور نہیں ہے۔

وفاق نے حق نہ دیا تو چین سے نہیں بیٹھ سکے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ چیف پیسکو سے بات کی ہے جہاں 12 ، 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے اگر وہاں 5 اور 6 گھنٹے ریلیف نہیں ملا اور (بدھ) کی رات تک شیڈول جاری نہ ہوا اور لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آئی تو میں خود پیسکو آفس جاوں گا اور خود لوڈ شیڈنگ کمی کا شیڈول بناؤں گا، خیبر پختونخوا میں اگر چیف پیسکو رہے گا تو پھر میرے شیڈول کے مطابق رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو کہتاہوں جو خیبر پختونخوا کے باقیات جات ہے اس کٹوتی کر لوں اور مجھے اپنا حق دو، خیبر پختونخوا سستی بجلی بنا کے دے رہا ہے اور مہنگی خرید رہا ہوں اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ ہمیں حق نہیں دے رہا تو پھر میں دیکھتا ہوں کہ میں کس طرح اپنا حق لیتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں وارننگ نہیں ڈیڈ لائن دے رہا ہوں (بدھ) کی رات ہی لوڈشیڈنگ کمی کا شیڈول جاری کریں، جمعرات کو اگر لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں آئی تو میں پیسکو آفس اور گریڈ اسٹیشن کا ٹیک اوور کروں گا اور اپنے صوبے کو دوں گا اور میرے صوبے کے لوگ بیٹھیں گے جو بٹن آپ کے ہاتھ میں ہے، اس کا استعمال ہم خود کریں گے۔

علی امین گنڈاپور کی جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ میرے صوبے کے ساتھ ذیادتی کر رہے ہیں، یہ کس بنیاد پر کر رہے ہیں، ایک تو آپ لوگوں نے مینڈیٹ چوری کیا ہے اور آرام سے میرے صوبے پر ڈاکہ ڈالیں گے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Loadshedding

Ali Amin Gandapur

gird station