Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور کے ہزار خوانی چوک کے قریب بارودی مواد کا دھماکا

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی شالکوٹ میں بھی دھماکا، متعدد افراد زخمی
شائع 12 مئ 2024 10:31pm

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ہزار خوانی چوک کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانے نقصان نہیں ہوا۔

پشاور پولیس کے مطابق ہزار خوانی چوک کے قریب سڑک کے درمیان نصب کیے جانے والے دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس سے نوشہرہ سے آئی پولیس کی بکتر بند گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ بارودی مواد کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

چارپائی کے نیچے رکھا دھماکا خیز مواد پھٹنے سے شہری جاں بحق

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

کوئٹہ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی شالکوٹ میں دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہوئے کی اطلاع ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔

بلوچستان

خیبر پختونخوا

quetta

peshawar

Blast