Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی

ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا واپس روانہ
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2024 04:42pm

راولپنڈی کی اڈیالا جیل کے کانفرنس روم میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے تقریبا ایک گھنٹے تک ملاقات کی اور یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پارٹی معاملات اور خیبرپختونخوا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں گزشتہ روز نکالی گئی ریلی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت زیر سماعت مقدمات پر بھی گفتگو ہوئی۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

rawalpindi

خیبر پختونخوا

imran khan

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail