Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا حکومت کا فلسطینیوں کے لیے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

فلسطینی سفیر کو دعوت دے کرامدادی رقم حوالے کی جائے گی، بیرسٹر سیف
شائع 23 مارچ 2024 10:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت کا فلسطینیوں کے لیے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ عنقریب فلسطینی سفیر کو دعوت دے کرامدادی رقم حوالے کی جائے گی۔

بیرسٹر سیف کے مطابق امدادی رقم سے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے اشیا ئے ضرورت فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو اس وقت خوراک، رہائش، صاف پانی اور طبی سامان تک رسائی نہیں ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اس مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے۔

Israel

Palestine

KPK

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

governor kpk

Barrister Muhammad Ali Saif