Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پتوکی میں خواتین فیکٹری ورکرز کی ریس لگاتی گاڑی الٹ گئی

حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 کے قریب خواتین زخمی ہو گئیں
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2024 08:08pm

پتوکی نیشنل ہائی وے پر خواتین فیکٹری ورکرز کی ریس لگاتی گاڑی الٹ گئی۔ خوفناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 کے قریب خواتین زخمی ہو گئیں جبکہ 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری سے واپس آتی گاڑیاں ریس لگاتی آرہی تھیں کہ خواتین کی تیزرفتار کوسٹر اچانک فٹ پاتھ سے ٹکرا کر سڑک کی دوسری طرف جا الٹی جس سے سڑک پر صفائی کرنے والے ٹی ایم اے کا اہلکاراور ڈرائیور سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر اور ریسکیو عملہ مریضوں کو طبی امداد دینے میں مصروف ہیں۔

خواتین ورکرز کی کوسٹر لاہور سے اوکاڑہ جارہی تھی۔

traffic accident

Road Accident

injured

bus accident

Died