Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اداروں کی نجکاری لازمی قرار دے دی

الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بھی بتا دیا
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2024 04:58pm
File Photo
File Photo

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اداروں کی نجکاری کو لازمی قرار دے دیا ہے، وہ الیکشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

لاہور میں الیکشن آفس کے باہر گفتگو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عمل درآمد اور نفاذ کا ہے۔

حکومت کا کام کاروبار چلانا نہیں مگر پالیسیاں بنانا، اگر ادارے پختہ ہوں تو سب کچھ ممکن ہے۔

وزیر خزانہ کا نجکاری سے متعلق کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری ضروری ہوگی، اس میں سر فہرست پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ہے، جبکہ اداروں کو چلانے کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا۔

پاکستانی شہریت سے متعلق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی شہریت حاصل کر کے بہت اچھا لگا ہے۔

پاکستان

PIA

Ministry of Finance

PIA Privatisation

Muhammad Aurangzeb