Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر

سینیٹ انتخابات سے متعلق امیدوار فائنل کرلیے، بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو
شائع 16 مارچ 2024 03:53pm
File Photo
File Photo

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کی ہے، جس میں انہوں نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے سینیٹ انتخابات پربات ہوئی۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے امیدوار فائنل کر لیے ہیں، دسمبر میں مخصوص نشستوں سے متعلق فہرست آر او کے پاس جمع کروائی ہے۔

جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق چئیرمین پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

ساتھ ہی بیرسٹر گوہر نے امید کا اظہار بھی کیا اور کہا امید ہے، سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔

جبکہ آئی ایم ایف خط سے متعلق چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف خط میں یہ نہیں لکھا کہ پاکستان کوامداد نہ دیں، خط میں آئی ایم ایف کو اس کی ذمہ داریاں یاد کروائی ہیں۔

pti

Supreme Court

Senate election

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Barrister Gohar

Adiayala Jail