Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکہ نے یمن کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزام میں 4 پاکستانی گرفتار کرلیے

مبینہ چاروں پاکستانیوں کو ریاست ورجینیا منتقل کر دیا گیا، آپریشن میں دو امریکی اہلکار ہلاک ہوئے تھے
شائع 27 فروری 2024 09:13am

یمن کو اسلحہ اسمگل کرنے کے الزام میں 4 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ پاکستانیوں کے پاس سے ایرانی ساختہ اسلحہ برآمد ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے حوثی باغیوں کو اسلحہ اسمگل کرنے کے الزام میں 4 پاکستانیوں کے علاوہ دیگر 10 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، تاہم ان دیگر افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

جبکہ تمام پاکستانیوں کے پاس سے پاکستانی شناختی دستاویزات ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے، جبکہ امریکی حکام کے مطابق ان 4 پاکستانیوں کی شناخت محمد پہلوان، محمد مظہر، غفران اللہ اور اظہار محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تمام ملزمان کو ریاست ورجینیا منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں عدالتی دستاویزات کے مطابق چاروں پاکستانیوں کو 11 جنوری کو صومالیہ کےساحل سے ایک بحری جہاز سمیت پکڑا گیا تھا۔ اس جہاز پر آپریشن کے دوران امریکہ کے دو نیوی سیلز ہلاک ہوئے تھے۔

حکام نے دعویٰ کیا کہ جہاز کی تلاشی کے دوران ایرانی ساختہ جدید ہتھیار موجود تھے، جن میں میڈیم رینج بیلسٹک میزائل، اینٹی کروز شپ میزائل شامل ہیں۔

تاہم مبینہ پاکستانیوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے غیر سیل شدہ فرد جرم پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جاری قانونی معاملہ ہے، مزید تبصرہ نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب امریکی عدالت نے مبینہ پاکستانی محمد پہلوان پر ایڈوانس میزائل اسمگل کرنے اور کوسٹ گارڈز کو غلط معلومات فراہم کرنے کی دفعات شامل کی ہیں۔

محمد مظہر، غفران اللہ اور اظہار محمد پر غلط معلومات فراہم کرنے کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

پاکستان

Iran

yemen

Houthis

America

USA

Somalia

Arab

Yemeni Houthis

US Navy Seals

Yemen Missile Attack

US England Attack in Yemen

Pakistanis Arrested

Irani missiles