Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم وزیر اعلیٰ بننے کے بعد نواز شریف کی روایات کو آگے بڑھائیں گی، رانا ثناء اللہ

پنجاب میں سب سے بڑا چیلنج سیاست کو بد تہذیبی سے صاف کرنا ہے، ن لیگی رہنما
شائع 26 فروری 2024 11:37am

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی روایات کو آگے بڑھائیں گی، پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے، پنجاب میں سب سے بڑا چیلنج سیاست کو بد تہذیبی سے صاف کرنا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئی روایت قائم کی جارہی ہے، اس تاریخی لمحے کا حصہ ہونے پر فخر ہے، وزارت اعلیٰ خدمت کا منصب ہے، شہبازشریف نے بطور خادم اعلیٰ مثال قائم کی اب نوازشریف کی روایات کو مریم نواز آگے بڑھائیں گی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز میرٹ پر کام کریں گی، بیوروکریسی سمیت تمام طبقات مریم نواز سے تعاون کریں گے، بیورو کریسی کے تعاون نہ کرنے کی کوئی مثال نہیں، مریم نواز کو تمام طبقات کا تعاون حاصل ہوگا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیاست ، بدتمیزی اور بدتہذہبی کا سلسلہ چار،پانچ سال سےجاری ہے، پاکستان کو سیاسی استحکام دینا سب سے بڑا چیلنج ہے، سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام لائے گا، معاشی استحکام کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے کا چیلنج مسلم لیگ ن کی قیادت کو درپیش ہے، مریم نواز اس چیلنج میں اپنا بنیادی کردار ادا کریں گی، پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میاں اسلم اقبال کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق نئی حکومت فیصلہ کرے گی۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Rana Sanaullah

lahore

punjab assembly

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)