Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہر بچے کو قطرے پلانا لازمی ہے، خضر افضال
شائع 26 فروری 2024 09:11am

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، مہم میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب بھر میں سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی، پولیو مہم میں 2 لاکھ ورکرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔

پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال نے کہا کہ وائرس کے خاتمے کے لیے ہر بچے کو قطرے پلانا لازمی ہے، والدین پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کریں۔

خضر افضال نے مزید کہا کہ مثبت ماحولیاتی نمونوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، پنجاب 2020 سے پولیو کیسوں سے پاک ہے، آبادی کی نقل و حمل سے پنجاب میں وائرس دوبارہ داخل ہو سکتا ہے، وائرس کو روکنے کے لیے داخلی، خارجی راستوں پر قطرے پلائے جا رہے ہیں، پولیو ورکر پروگرام کا اثاثہ ہیں۔

سندھ

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے تحت صوبے بھر میں انسداد پولیو آغاز آج سے کردیا گیا، مہم 3 مارچ تک جاری رہے گی۔

انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے تقریبا 10.6 ملین بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو ان کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک دی جائے گی۔

سندھ بھر میں شروع کی جانے والی مہم کے دوران 70 ہزار سے زائد ٹیمیں 10 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، 3 ہزار 700 سے زائد اہلکار پولیو ٹیمز کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔

پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جس سے بچاؤ صرف ویکسین کے ذریعے ہی ممکن ہے، گزشتہ سالوں کی نسبت حالیہ برس سندھ سمیت ملک بھر سے پولیو وائرس کے لاتعداد ماحولیاتی نمونے پائے گئے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے والدین اور اساتذہ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کے توانا مستقبل کے لیے پولیو ٹیمز سے تعاون کریں۔

lahore

punjab

sindh

Polio

Polio Virus

Polio Vaccination Campaign

Khizer Afzaal