Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس کل شام 4 بجے ہو گا
شائع 23 فروری 2024 06:31pm

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس کل شام 4 بجے ہو گا۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب کے مطابق اسکروٹنی کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

چوہدری عامر حبیب کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 24 فروری 2024ء کو سہ پہر 4 بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ملک احمد خان نے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی طرف سے اسپیکر کے لیے احمد خان بھچر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ (ن) کے ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مزید پڑھیں

عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے، اسپیکرپنجاب اسمبلی

ن لیگ پنجاب اسمبلی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کسے بنانا چاہتی ہے؟

اسمبلی کا رکن بننے والے باپ اور دو بیٹوں نے حلف اٹھالیا

سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے تھے۔

واضح رہے کہ نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے آج بروز جمعے کو حلف اٹھا لیا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

PMLN

lahore

punjab assembly

nomination papers

Speaker Punjab Assembly

Malik Ahmad Khan

deputy speaker punjab assembly

Sunni Ittehad Council