Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت جاری
شائع 23 فروری 2024 04:54pm

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی تاریخ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اپریل میں شیڈول ہے، جو کہ 13 سے 23 اپریل کے درمیان ہونے کا امکان ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم نے اپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنا ہے اور کراچی نے ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہونی ہے۔

قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچز پر مشتمل سیری میں کیویز نے گرین شرٹس کو 1-4 سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں

دورہ نیوزی لینڈ: 3 میچز کے بعد اعظم خان کو موقع نہ دینے پر محمد حفیظ کا انکشاف

پی ٹی وی اسپورٹس نے میچ میں عمران خان کا پوسٹر سینسر کر دیا، پی ٹی آئی

New Zealand

پاکستان

PCB

lahore

t20 series

Pakistan vs New Zealand

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)