Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ: آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

آگ لگنے کا واقعہ وین اڈے کے قریب پیش آیا
شائع 22 فروری 2024 01:20pm

مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں آتشبازی کے سامان کی دکان میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

آتشزدگی کا واقعہ شنکیاری کے ویگن اڈے کے قریب پیش آیا، جہاں دکان میں لگی آگ کے باعث سامان جل کر خاکستر ہو گیا، جبکہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دُکان میں موجود بارودی مواد کے پھٹنے سے آگ لگی۔

پاکستان

خیبر پختونخوا

fire

Mansehra