Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 128 کے ریٹرننگ افسر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

معاملہ الیکشن کمیشن دیکھ رہا ہے ایسے میں توہین عدالت نہیں بنتی، لاہور ہائیکورٹ
شائع 21 فروری 2024 01:22pm

لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کے ریٹرننگ افسر (آر او) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔

درخواست گزار کی جانب سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عدالت میں یقین دہانی کے باوجود ریٹرننگ افسر نے فارم 48 کی تیاری کے موقع پر نوٹس نہیں دیا گیا، لہذا ریٹرنگ آفیسر توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ معاملہ الیکشن کمیشن دیکھ رہا ہے ایسے میں توہین عدالت نہیں بنتی، اگر آج عدالت نے کارروائی شروع کر دی تو الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت کیا رہ جائے گی، آر او کے رویئے کے خلاف ہم نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

بعدازاں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128 کا نتیجہ روک دیا

سلمان اکرم راجہ کی گیند الیکشن کمیشن کے کورٹ میں

Lahore High Court

Contempt of Court

salman akram raja

Returning Officers

justice ali baqar najafi

Election 2024

na 128

GENERAL ELECTION 2024

PTI Independent Candidates

Pakistan Elections 2024