Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف، شہبازشریف کی کامیابی کیخلاف درخواستگزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا
شائع 14 فروری 2024 12:53pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف دائر درخواستوں پردرخواست گزاروں کوالیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے درخواستوں کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف، ایڈوکیٹ چودھری اشتیاق کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن سے فیصلہ کروانے کے باعث عدالت سے درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پرخارج کردی۔

ادھرلاہور ہائیکورٹ نے صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف کے مخالف امیدوار محمد یوسف کی درخواست بھی واپس لینے کی بناء پر خارج کر دی۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن کے سامنے معاملہ رکھنے پر رضامند ہے جبکہ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر خارج کردی۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

ECP

Lahore High Court

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results