Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار مسلم لیگ (ن) میں شامل

سابق وزیراعظم شہباز شریف سے نومنتخب ارکان اسمبلی کی ملاقات
شائع 13 فروری 2024 01:47pm

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نومنتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان بھی کیا اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات کی۔ وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

رانا فیاض اور وسیم قادر نے ملک و قوم کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی میں شمولیت پر رانا فیاض اور وسیم قادر کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب پاکستان کو خوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے، درپیش چیلنجوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہوسکتا ہے۔ رانا فیاض اور وسیم قادر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عوام کے مفاد میں (ن) لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

Sialkot

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

independent candidate

election 2024 results