Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’نواز شریف سمجھ گئے ہیں‘، خواجہ سعد رفیق کی معنی خیز پوسٹ توجہ کا مرکز

سعد رفیق نے 'ذومعنی' انتخاب کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ واضح کیا
اپ ڈیٹ 13 فروری 2024 12:52pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کے سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

سابق وزیر ریلوے نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر احمد سلمان کی ایک نظم شیئر کی جس کے اشعار ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کچھ نہ کہتے ہوئے بھی بہت کچھ کہہ گئے ۔

سعد رفیق نے اس ’ذومعنی‘ انتخاب کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں واضح کر دیا کہ یہ جس کے لیے ہے وہ سمجھ جائےگا۔

اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ، ’نوازشریف سمجھ گئے ہیں، بے شک آپ نے ان کا نام نہیں لیا ہے۔‘

جبکہ ایک اور صارف کا بھی یہی کہنا تھا، ’خواجہ صاحب یہ میاں صاحب کی بات ہو رہی ہے؟‘

ایک اور صارف نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، ’آپ پڑھے لکھے انسان ہیں۔ مگر آپ کے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوتی ہے۔‘

واضح رہے کہ عام انتخابات میں سینیئر لیگی رہنما کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار لطیف کھوسہ کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

این اے 122 لاپور 8 سے الیکشن لڑنے والے سعد رفیق نے الیکشن کمیشن کی جانب سےاس حلقے کے نتیجے کے اعلان سے قبل ہی شکست تسلیم کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کو مبارکباد دی تھی۔

PMLN

Nawaz Sharif

پاکستان

Khawaja Saad Rafique

latif khosa

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results