Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش پر اظہار برہمی

ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا، چیف جسٹس عقیل احمد عباسی
شائع 06 فروری 2024 11:55am

سندھ ہائیکورٹ نے ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ملک میں باربارانٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہوجائے گا۔

عدالت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بلا تعطل بحال رکھنے سے متعلق حکم امتناع اور موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم برقرار رکھا۔

بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ سروس سے متعلق پی ایس 110 سے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ جبران ناصر نے درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں

انتخابات تک انٹرنیٹ بند یا سست نہ کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ: انٹرنیٹ سروس کی بندش کیخلاف پی ٹی اے، وفاقی حکومت سے جواب طلب

karachi

PTA

Sindh High Court

Internet Down

justice aqeel ahmed abbasi

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Internet Ban