Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فتنے نے قوم کو صرف ایک سبق دیا کہ مارو گھسیٹو اور آگ لگادو، مریم نواز

نواز شریف نے اپنا مقدمہ ثاقب نثار پر نہیں اللہ پرچھوڑا تھا، سینئر نائب صدر ن لیگ
شائع 31 جنوری 2024 05:06pm
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں شر پھیلانے کے لیے لائے گئے فتنے نے قوم کو صرف ایک ہی سبق دیا کہ مارو گھسیٹو اور آگ لگادو، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے، نواز شریف نے اپنا مقدمہ ثاقب نثار پر نہیں اللہ پرچھوڑا تھا۔

طفروال میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے چاروں جانب عوام ہی عوام دکھائی دہے رہے ہیں، کہاں کہاں دیکھوں اتنا بڑا جلسہ ہے کہ لوگ اسٹیڈیم سے باہر تک موجود ہیں، احسن اقبال، آج آپ کی بہن آپ کی وفاؤں کو سلام پیش کرنے آئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میری بدقسمتی ہے کہ کبھی نارووال نہیں آ سکی مگر آج یہاں آ کر خوشی کی کوئی حد نہیں ہے، آج جانا کہ مجھے نارووال، شکر گڑھ اور ظفر وال کیوں بلایا جا رہا تھا، دن گن گن کر نارووال آنے کا انتظارکررہی تھی۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف کیا کیا سازش نہیں ہوئی کیا کیا ظلم نہیں ہوا، نوازشریف کے مخالفین تھے اور نوازشریف ہے، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے اور آج میدان میں صرف اور صرف ایک لیڈر شیروں کی طرح کھڑا ہے، اس کا نام محمد نواز شریف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنی سازشیں کیں، جتنا انتقام لیا، جتنا ظلم کیا، ایک ایک کرکے سب اپنے اپنے انجام کو پہنچے، آج ٹی وی پر دیکھتے ہوں گے نواز شریف کو اللہ نے دوبارہ عزت دے دی، یہ مکانافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قومی راز بیچنے پر سزا ہوئی، آج اس کی بیوی کو بھی سزاہوگئی، کیا اسے چوری پراس لیے چھوڑ دیا جائے کہ وہ وزیراعظم کی بیوی ہے، میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی گرفتاری پرخوش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جیل کاٹی جہاں مجھے والد سے ملنے کی اجازت نہیں تھی ، انہوں نے مجھے والد کے سامنے گرفتار کرایا، نوازشریف نے کہا باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرنے کی کیا ضرورت تھی، نواز شریف نے اپنا مقدمہ ثاقب نثار پر نہیں اللہ پرچھوڑا تھا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر کا کہنا تھا کہ وطن کی محبت میں میری جان بھی جاتی ہے توجائے، مکافات عمل کے شکار چاروں طرف نظر آتے ہیں ، یہ فتنہ تھا اسے پاکستان تباہ کرنے کیلئے لایا گیا، مار دو مرجاو ٔتباہ کردو ، یہ سب کچھ کرنے آئے تھے، نواز شریف کے ساتھی آہنی دیوار کی طرح کھڑے رہے، کوئی پریس کانفرنس نہیں ہوئی کہ ہم نوازشریف کے ساتھ نہیں۔

مزید پڑھیں

عمران خان کو اقتدار جاتا نظر آیا تو اس نے پاکستان پر حملہ کردیا، نواز شریف

جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفیٰ دینے سے ثابت ہوا دال میں کچھ کالا ہے، نوازشریف

شہباز شریف نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو نشانے پر رکھ لیا

مریم نواز نے مزید کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے ہم ظفروال اور شکرگڑھ کو ترقی دلائیں گے، کامیاب ہو کر ریلوے سیکشن کو ہم بحال کرائیں گے، نوجوانوں سے وعدہ ہے کہ کامیاب کرائیں کوئی بے روزگار نہیں رہے گا، 8 فروری کو صرف ایک آواز آنی چاہئے شیر اور شیر کی دھاڑ سنائی دے گی۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Narowal

imran khan

mariyum nawaz

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 31 2024

zafarwal