Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اختر مینگل اور جمال رئیسانی کے کاغذات منظوری کیخلاف دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ اپیلوں پر 29 جنوری کو سماعت کرے گا
شائع 27 جنوری 2024 07:37pm

‏سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

عدالت عظمیٰ نے بلوچ شہداء فورم کے سربراہ جمال رئیسانی کی کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کرلی۔

جمال رعیسانی پر نگران صوبائی کابینہ سے مستعفی ہوکر انتخابات میں حصہ لینے کا اعتراض عائد ہے جبکہ جمال رعیسانی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے264 سے امیدوار ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ دونوں اپیلوں پر 29 جنوری کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کر دیے۔

مزید پڑھیں

سردار اختر مینگل کو این اے 264 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف دائر اپیل خارج

Supreme Court

اسلام آباد

BNP

Justice Qazi Faez Isa

AKHTAR MENGAL

Jamal Raisani

Chief Justice Qazi Faez Isa

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

sardar akhtar mengal

Nomination Papers Accepted

Bangladesh Nationalist Party (BNP)

Election Jan 27 2024