Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نوازشریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار، اپیلیں خارج

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنادیا
شائع 10 جنوری 2024 06:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے این اے 132 سے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے جبکہ کاغذات منظور کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کردی گئیں۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنادیا اور لاہور کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ن لیگ کے قائد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔

اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ نواز شریف این اے 130 لاہور اور این اے 15 مانسہرہ سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) کا 15 جنوری سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

انتخابات کیلئے (ن) لیگی امیدواروں کے ناموں کی منظوری، اعلان جمعرات کو ہوگا

کاغذات نامزدگی پر سماعتوں کا کل آخری روز، بھائیوں کیلئے آج بڑا دن

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل بھی خارج

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی گئی۔

الیکشن ٹریبونل نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

nomination papers

Election Tribunal

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Nomination Papers Accepted