Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف سمیت دیگر کے کاغذات منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر جواب طلب

عمران خان کے وکیل کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ کالعدم قرار
شائع 05 جنوری 2024 07:11pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اپیلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز، سلمان اکرم راجہ، حماد اظہر، خرم لطیف کھوسہ سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی کی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر ریٹرننگ افسران سے جواب طلب کرلیا۔

اپیلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے قصور کے حلقہ این اے 132، مریم نواز کے حلقہ این اے 119، این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ کے کاغذات نامزدگی کے منظور ہونے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی۔

اپیلٹ ٹربیونل کے جج رسال حسن سید نے متعلقہ ریٹرننگ افسران سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

اپیلٹ ٹربیونل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم حیدر کے حلقہ این اے 82 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر اپیل پر آر او کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کے الیکشن کے راستے صاف کردیئے گئے ہیں، سابق رہنما ن لیگ

پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات اپیلوں میں منظور ہونے لگے، ریٹرنگ افسران کے فیصلے مسترد

اسلام آباد: نوجوان آزاد امیدوار کے کاغذات پر اعتراضات کا انوکھا کیس

اپیلٹ ٹربیونل پر اپیلوں کے بوجھ کے باعث بانی پی ٹی آئی کی این سے 122 اور پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں پر سماعت نہ ہو سکی۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

Hammad Azhar

Election Tribunal

salman akram raja

khurram latif khosa

Applet Tribunal