Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

ایپلٹ ٹربیونل کے جج رسال حسن سید کل بطور اعتراضی اپیل پر سماعت کریں گے
شائع 02 جنوری 2024 11:13pm

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

ایپلٹ ٹربیونل کے جج رسال حسن سید کل بطور اعتراضی اپیل پرسماعت کریں گے، رجسٹرارآفس کی جانب سے مصدقہ دستاویزات نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا گیا ہے۔

نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل مقامی وکیل اشتیاق احمد نے دائر کی۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف تاحیات نااہل ہیں، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا، نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں

شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری، نواز شریف کی کاغذات منظوری بھی چیلنج

کراچی میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 2 روز میں 92 اپیلیں دائر

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

nomination papers

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

nomination papers reject

Election Jan 2 2024