Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، اپیل
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2024 11:12pm

عام انتخابات 2024 کے لیے این اے 132 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل شاہد اورکزئی نے دائر کی۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، سابق وزیراعظم نے اپنے ورکرز کے ذریعے حملہ کروایا۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے، ٹربیونل ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

مزید پڑھیں

ایم کیو ایم کراچی کے 4 حلقوں میں ن لیگ کی سپورٹ کرنے کے لئے تیار

فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

PMLN

Shehbaz Sharif

lahore

Lahore High Court

LAHORE HIGH COURT (LHC)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

Election Jan 2 2024