Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں پھر آلودگی بڑھ گئی، ملک کے کئی علاقوں میں برفباری متوقع

گزشتہ رات اسکردو میں پارہ منفی آٹھ اور ہنزہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شائع 24 دسمبر 2023 10:12am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مصنوعی بارش کے اثرات ختم ہونے کے بعد پنجاب میں آلودگی ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں دھند اور سموگ رہنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ جبکہ مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پیش گوئی کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا، کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

گزشتہ رات اسکردو میں پارہ منفی آٹھ اور ہنزہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے جس کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 369، ٹاؤن ہال میں 355 اور پنجاب یونیورسٹی میں اے کیو آئی 306 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی پر 169 اور لاہور فیصل آباد بائی پاس روڈ شیخوپورہ میں اے کیو آئی 175 رہا۔

ڈیٹا گذشتہ چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا۔

گلگت بلتستان

پاکستان

خیبر پختونخوا

punjab

smog

snowfall

Rain prediction

AQI