Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الٰہی کی گرفتار پر توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری

آئی جی اسلام آباد کے ورانٹ برقرار رکھتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی
شائع 06 دسمبر 2023 10:39am
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کے بار بار ورانٹ گرفتاری اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گیے تاہم دونوں افسران عدالت پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔

عدالت نے کہا کہ شک ہے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو دائرہ اختیار کا غلط مشورہ دیا گیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد کو تحریری حکم کی کاپی ارسال کی جائے اور وہ اس معاملے پرعدالتی معاونت کے لیے کوئی افسر مقرر کرے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ورانٹ برقرار رکھتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

IG Islamabad

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Contempt of Court

islamabad police

Pervaiz Elahi