Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیوزی لینڈ سیریز کیلئے عماد وسیم اور محمد عامر نے انکار کیوں کیا؟ محمد حفیظ نے بتادیا

آسٹریلیا کا دورہ چیلنجنگ ہوگا، پرفارم کرنے کے لیے تیار ہیں، محمد حفیظ، ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم
شائع 28 نومبر 2023 05:38pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی دکھائے گی، کھلاڑی خامیوں پر قابو پا کر اچھی کارکردگی کی کوشش کررہے ہیں، ہم ایک ٹیم بن کر کامیابی کے لیے میدان میں اتریں گے، ہم ماڈرن کرکٹ سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، بابر اعظم کی کارکردگی شاندار ہے اس میں مزید نکھار آئے گا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا ہمارے لیے چیلنجنگ ہوگا اور ٹریننگ سیشن کے دوران محسوس کیا ہے کہ ہمارے کھلاڑی اس چیلنج کو قبول کرنے اور آسٹریلیا جا کر پرفارم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، انشاء اللہ ہم بطور ٹیم مینجمنٹ بہتر نتائج دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم تاریخ نہیں دیکھ رہے بس ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ ہم وہاں جاکر کیا بہتر کرسکتے ہیں ، جو پہلے ہوگیا اس کا میں جوابدہ نہیں ہوں ، لیکن اب جو مستقبل میں ہوگا اس کے آپ کو نتائج نظر آئیں گے، ابھی ہمارے پلان میں ہیڈ کوچ کی جگہ نہیں ہے لیکن اگر ہمیں مستقبل میں اگر کبھی ایسا لگا کہ ضرورت ہے تو ہم ضرورت اس بارے سوچیں گے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ چیئرمین میجنمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے اچھی سوچ کے ساتھ کوچنگ اور مینجمنٹ سٹاف مقرر کیا ہے کیونکہ یہ سب وہ لوگ ہیں جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کے لئے بہت شاندار پرفارمنسز دی ہیں اور اب ان کو ایک نیا کردار نئی سوچ کے ساتھ دیا جا رہا ہے تا کہ ماڈرن کرکٹ کے حساب سے ایک نیا پراسس چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ماننا پڑے گی کہ ہم ماڈرن کرکٹ سے بہت پیچھے رہ گئے اور اس کی یہ وجہ تھی کہ ہم اپنی پلاننگ میں کہیں نہ کہیں وہ نہیں کرسکے جس سے بہتر نتائج آنے تھے، تاہم، اس بات کا اعتراف کیا جا رہا ہے کیونکہ جب تک آپ اعتراف نہیں کرتے آپ کامیاب نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی ہمارے سپورٹنگ اسٹاف میں لوگ شامل ہیں انہوں نے مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ اپنی تیاری کی ہے، جو سلیکشن ہوئی ہے وہ بہت بہتر ہوئی ہے، ڈومیسٹک کے پرفارمر کو جو عزت دی گئی میں اس سے بہت زیادہ خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے چیف سلیکٹر نے جو سب سے بہتر کام کیا وہ یہی تھا کہ جو لڑ کے ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہے تھے انہیں سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ، سب نہیں آسکتے، جو آج آیا ہے اس کو بھی پہلا موقع مل رہا ہے ، جو پہلے اچھی پرفارمنسز دے رہا ہے وہ بھی نظر میں موجود ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک بہترین ٹیسٹ ٹیم مو جود ہے، ہمارے پاس جو بیٹرز ہیں انہوں نے بہترین پرفارم کیا ہوا ہے، باؤلنگ میں تھوڑی سی مشکلات آئییں لیکن انہیں جو بہتر بولر لگے جو آسٹریلیا میں پرفارم کرسکتے ہیں انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا۔

ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ خرم شہزاد کو سلیکٹ کرنا ایک اچھا سائن تھا کیونکہ وہ ڈومیسٹک کے ایک اچھے پرفارمر ہیں، جو کھلاڑی رہ گئے ہیں انہیں مستقبل میں ضرور موقع دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ میں تین بولرز شامل، دھانی ان فٹ قرار

عاقب جاوید نے دورہ آسٹریلیا کو گرین شرٹس کیلئے کڑا امتحان قرار دے دیا

دورہ آسٹریلیا کیلئے 18 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، حارث رؤف دستبردار

انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم اور محمد عامر سے بطور ڈائریکٹر کرکٹ رابطہ کیا، آل راؤنڈر عماد وسیم نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی، محمد عامر سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر دستیابی ظاہر کرنے کا بولا، محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بجائے لیگز کھیلنے کو ترجیح دی۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

test series

press conference

mohammad hafeez

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

qaddafi cricket stadium