Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات میں کامیاب ہو کرعوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، شہباز شریف

شہبازشریف سے صادق سنجرانی اور امیر مقام کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
شائع 28 اکتوبر 2023 09:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کامیاب ہو کرعوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، نوازشریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے اور قوم کی امیدوں پر پورا اترے گے، 21 اکتوبر کے جلسے سے پارٹی کو بہت جذبہ ملا ہے۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیراعظم شہبازشریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صادق سنجرانی نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو مینار پاکستان جلسے کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر شہبازشریف سے صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے انجینئر امیر مقام اور مدثر قیوم ناہرہ نے بھی ملاقات کی، جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے تاریخی استقبال کے لیے پارٹی راہنماﺅں کی کاوشوں اور محنت کو سراہا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور راہنماﺅں کے جذبے پر فخر ہے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 21 اکتوبر کے جذبے سے عام انتخابات میں تاریخی عزم سے اتریں گے، نوازشریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

پارٹی راہنماﺅں نے شہبازشریف کی ملک وقوم اور پارٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

لیگی رہنماؤں کی جانب سے مریم نواز کی سالگرہ کی تقاریب کا اہتمام

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی سالگرہ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا، پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کی مینارٹی کوآرڈینیٹر کی جانب سے بھی مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

مینارٹی ونگ نے جلد لاہور میں نواز شریف کے اعزاز میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔

ٹاؤن ہال میں بھی مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

sadiq sinjrani

shahbaz sharif

birthday

Senate of Pakistan

mariyum nawaz