نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، اسلام آباد پولیس متحرک
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے مدنظر سیکیورٹی فل پروف بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس متحرک ہوگئی۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اویس احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
گزشتہ روز نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بغیر چیکنگ 300 سے زائد افراد کمرہ عدالت میں زبردستی داخل ہو گئے تھے۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی نے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کے انٹری پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا۔
دوسری جانب رجسٹرار آفس نے بھی نواز شریف کی پیشی کے لیے سیکیورٹی سرکلر جاری کردیا۔
جس کے مطابق نواز شریف کیس کی سماعت کل 2:30 بجے مقرر ہے، کمرہ عدالت میں داخلے کے لیے خصوصی پاسز جاری ہوں گے۔
مزید پڑھیں
نواز شریف کی پیشی پر عدالت کے باہر لیگی کارکنوں میں جھگڑا
ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس کیس، نواز شریف کی ضمانت میں توسیع
نواز شریف کے وکیل درخواستیں قابل سماعت ہونے پر مطمئن کریں، عدالتی حکمنامہ
نواز شریف کی لیگل ٹیم کو 15 افراد کی اجازت ہوگی جبکہ لاء افسران کو 10 پاسز جبکہ صحافیوں کو 30 پاسز جاری کیے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.