Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی

اجلاس میں ملک میں گھریلو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بھی غور کیا گیا
شائع 13 اکتوبر 2023 06:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی کی جانب سے پیش کی جانے والے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلط کی گئی جنگ کی مذمت کی گئی جبکہ غزہ میں معصوم نہتے شہریوں کی اجتماعی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل غزہ میں محصور23 لاکھ افراد کو نشانہ بنا رہا ہے جس کی آدھی آبادی بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے ، وہاں خوراک، ادویات اور پانی کی قلت بھی پیدا ہوچکی ہے اور اسرائیلی فوج جان بوجھ کر سویلین شہریوں کو مار رہی ہے۔

غزہ کے محصورین 16 سال سے غیر قانونی پابندیوں کا شکارہیں، اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم ، فلسطین، اردن اور شام پر بمباری کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ اس حوالے سے فوری مداخلت کرے اور اسرائیل کی جانب سے جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے۔

مزید پڑھیں

فلسطینیوں کے حق میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر چیف جسٹس نوٹس لیں، پی ٹی آئی

پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے

علاوہ ازیں اجلاس میں ملک میں گھریلو تشدد کے بڑھتے واقعات پر بھی غور کیا گیا۔

ارکان کمیٹی نے تجویز دی کہ بچوں پر تشدد اور زیادتی میں ملوث ملزمان کیخلاف ناقابل ضمانت کی دفعات شامل کی جائیں اور ایسے ملزمان کو سرعام پھانسی ہونی چاہیئے۔

Israel

پاکستان

اسلام آباد

Palestine

Senate of Pakistan

Palestinian Israeli Conflict

Palestinians In Gaza

ISRAEL PALESTINE TIMELINE

Senate Standing Committee on Human Rights