Aaj News

جمعرات, اکتوبر 24, 2024  
20 Rabi Al-Akhar 1446  

نواز شریف کا اپنا ملک ہے، جب پارٹی چاہے گی وہ پاکستان آجائیں گے: حمزہ شہباز

یہ سب مکافات عمل ہے، انہیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، لیگی رہنما
شائع 03 جون 2023 03:33pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان نواز شریف کا اپنا ملک ہے، لہٰذا جب پارٹی چاہے گی وہ واپس آجائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 4 سال جھوٹ اور انتشار کی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچا، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ پاکستانی قوم کے 60 ارب روپے کا غبن کیا، جو پاکستان دشمن نہ کرسکے وہ انہوں نے کردیا اور جب ان کے احتساب کی باری آئی تو جھوٹ کا چورن بیچا گیا۔

قائد ن لیگ کی واپسی پر سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کااپنا ملک ہے، جب پارٹی چاہے گی تو وہ آئیں گے اور وطن واپس آکر الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی مذاکرات کی پیشکش پر حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم مذاکرات کا کہتے تھے تو یہ نعرے لگاتے تھے، انتشار پھیلانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے، البتہ یہ سب مکافات عمل ہے، اب انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

pti

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

Hamza Shehbaz

Politics June 3 2023