Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان کو تیسرے ٹی 20 میچ میں آرام دیے جانے کا امکان

وکٹ کیپر بلے باز لاہور میں دوسرے ٹی 20 کے دوران زخمی ہو گئے تھے
شائع 17 اپريل 2023 09:48am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

محمد رضوان کمر کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیمیں سیریز کے تیسرے میچ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

وکٹ کیپر بلے باز دوسرے ٹی 20 کے دوران سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے، جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ اننگز کے ساتویں اوور میں میدان چھوڑ گئے اور محمد حارث نے بطور وکٹ کیپر ان کی جگہ لی۔

اگرچہ رضوان کی حالت میں بہتری آرہی ہے لیکن زیادہ امکان ہے کہ انہیں کھیل کے لئے آرام دیا جائے گا۔

حتمی اعلان آج میچ سے قبل کیا جائے گی جبکہ رضوان کو آرام دینے کی صورت میں محمد حارث ان کی جگہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کمر کی تکلیف سے چھٹکارا نہیں پا سکے ہیں، ان کی کمر کی تکلیف کا آج پھر جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائزے کے بعد محمد رضوان کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ ہو گا، ان کی جگہ پلئینگ الیون میں محمد حارث شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد رضوان کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، ان کو احتیاطی طور پر آرام دیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل محمد رضوان لاہور میں قبل نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں زخمی ہوگئے تھے، سویپ شاٹ کھیلتے ہوئے محمد رضوان کی کمر میں کھچاؤ پڑا تھا جن کے اگلا میچ کھیلنے سے متعلق کپتان بابر اعظم کا مؤقف بھی سامنے آیا تھا۔

دوسرے ٹی 20 میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے رضوان کی انجری کے حوالے سے بتایا تھا کہ بیٹر پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، ہوسکتا اگلے میچ کا آرام کرایا جائے جس کے بعد وہ ٹیم میں دوبارہ واپس آجائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل ہے۔

New Zealand

پاکستان

lahore

mohammad rizwan

Gaddafi Stadium

t20 series

PAKvsNZ

rizwan injured