Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈجیٹل مردم شماری: پی پی پی نے کل ہونیوالی ملٹی پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کو مدعو کرلیا

ڈجیٹل مردم شماری پر سندھ کو خدشات ہیں، نثارکھوڑو
شائع 16 مارچ 2023 02:12pm
تصویر: پیپلز پارٹی/ فیس بک
تصویر: پیپلز پارٹی/ فیس بک

ڈجیٹل مردم شماری اور سندھ کے تحفظات کے موضوع پر پیپلز پارٹی سندھ کی میزبانی میں ملٹی پارٹیز کانفرنس کل کو ہوگی، جس میں شرکت کے لئے تمام جماعتوں کو مدعو کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر کیماڑی کی جانب سے پیپلز پارٹی سندھ کو ملٹی پارٹیز کانفرنس کے لئے اجازت نامہ ( این او سی ) جاری کردیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مھدی نے کانفرنس کے لئے ضلعی انتظامیہ کو اجازت نامے کی درخواست کی تھی۔

کانفرنس کے لئے ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، مسلم لیگ فنکشنل، جے یو آئی، اے این پی، سنی تحریک، سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو دعوت دے دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملٹی پارٹیز کانفرنس کی صدارت پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کرینگے جبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں شرکت کے لئے قوم پرست رہنماؤں صنعان قریشی، ڈاکٹر قادر مگسی، ایاز لطیف پلیجو سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ کانفرنس میں سول سوسائٹی، ادیب، دانشور بھی شرکت کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ ڈجیٹل مردم شماری پر سندھ کو خدشات ہیں کانفرنس میں مردم شماری کے معاملے پر مختلف سیاسی مذھبی و قوم پرست رہنماؤں کے نقطہ نظر کی روشنی میں آگے بڑھیں گے۔

PMLN

CM Sindh

PPP

sindh

Jamat e Islami

JUIF

MQM Pakistan