Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے پائیں گے یا نہیں؟ (ن) لیگ پلاننگ میں مصروف

9 جنوری کو پنجاب اسمبلی اجلاس کیلئے رہنماؤں اور اراکین سے رابطے میں رہنے کی ہدایت
شائع 08 جنوری 2023 10:03am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ این این آئی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ این این آئی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی اعتماد کا ووٹ لے پائیں گے یا نہیں؟ مسلم لیگ (ن) پلاننگ میں مصروف ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں سینئر قیادت کا اہم اجلاس بلایا، 9 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لئے رہنماؤں اور اراکین سے رابطے میں رہنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں حکومتی اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطہ کرنے کے لئے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ اگر وزیراعلیٰ پرویزالہٰی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو (ن) لیگ کی طرف سے وزیراعلیٰ کے امیدوار کا فیصلہ پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کی مشترکہ کمیٹی میں کیا جائے گا۔

PMLN

Shehbaz Sharif

cm punjab

lahore

PPP

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

no confidence motion