Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعد رفیق نے پی آئی اے کو بیمار ادارہ قرار دے دیا

ائیرپورٹ نجکاری کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر
شائع 07 جنوری 2023 05:04pm
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق۔ فوٹو — پی آئی ڈی
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق۔ فوٹو — پی آئی ڈی

وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو بیمار ادارہ قرار دے دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے 3 ائیر پورٹ کے آپریشنز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا، کسی ائیر پورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی، نجکاری کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ماڈلز کو پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں، پی آئی اے پر بیرونی دباؤ ہے، یہ مدتوں سے بیمار ادارہ ہے، البتہ روٹس کھل جائیں گے تو ٹکٹس کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی ائیر پورٹ کی کیپسٹی کو بہتر کرنے اور ملک میں بہترین آپریٹرز لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے لئے قطر اور متحدہ عرب امارات کو بتایا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ریلوے کی روزانہ کمائی ساڑھے 15 کروڑ اور اخراجات 19 کروڑ روپے ہیں، ریلو ے میں مزید کوچز آئیں گی اور پاکستان میں بھی کوچز بنیں گی، ہمیں ریلوے میں ریونیو چاہئے۔

Pakistan Railways

PIA

lahore

karachi airport

Khawaja Saad Rafique