Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ کو ڈی ٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فواد چوہدری

پرویز الہٰی اور صوبائی کابینہ اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2022 08:58am
فوٹو۔۔۔۔ پی آئی ڈی
فوٹو۔۔۔۔ پی آئی ڈی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پرویز الہٰی اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائے گا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اگر یہ اصول مان لیا جائے کہ گورنر اپنی مرضی سے وزیر اعلیٰ کو گھر بھیج سکتا ہے تو پھر صدر اپنی مرضی سے وزیر اعظم کو بھی گھر بھیج سکے گا، رات کے اندھیرے میں 58 (2) B کو زندہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گی۔

یاد رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

حکم نامے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے آرٹیکل 130 کلاز 7 کے تحت اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اعتماد کے ووٹ سے متعلق کارروائی نہ ہونے پر میں مطمئن ہوں، وزیر اعلیٰ اسمبلی کا اعتماد کھوچکے،اسمبلی کا اعتماد کھونے کی وجہ سے پرویزالہٰی اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے۔

حکم نامے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی برطرفی کے ساتھ ہی صوبائی کابینہ بھی تحلیل تصور ہوگی، آرٹیکل 133 کے تحت پرویز الہٰی نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک قائم مقام وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

cm punjab

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

governor punjab

no confidence motion

Fawad Chaudhary

baligh ur rehman

politics dec 23 2022