Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب دھند کی لپیٹ میں، حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک حادثات میں اضافہ

موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا
شائع 20 دسمبر 2022 09:04am
پنجاب میں دھند فوٹو: فائل
پنجاب میں دھند فوٹو: فائل

شدید دھند نے پنجاب بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا۔

شدید دھند کے باعث حدنظرانتہائی کم ہوجانے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اسی باعث مختلف مقامات پر موٹروے کو بند کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 1 صوابی سے پشاورتک، موٹروے ایم 2 لاہورسے شیخوپورہ تک ، موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث بند کردی گئی۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ علی الصبح پتوکی میں مسافر وین الٹنے سے 3 جانیں چلی گئیں۔ حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کا شکار وین لاہور سے اوکاڑہ جارہی تھی۔

lahore

punjab

fog

moterway

traffic accident

Pattoki