Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اقوام متحدہ نے ایران کو ویمن کمیشن سے نکال دیا

قرارداد کے حق میں 8 کےمقابلے میں 29 ووٹ آئے
شائع 15 دسمبر 2022 09:04am
امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی خواتین کا مطالبہ پورا کردیا۔  تصویر/ روئٹرز
امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی خواتین کا مطالبہ پورا کردیا۔ تصویر/ روئٹرز

اقوام متحدہ میں امریکا کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی جس میں ایران پر خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا۔

امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والے قرارداد پر اقوام متحدہ نے ایران کو ویمن کمیشن سے نکال دیا۔

امریکی قرار داد کے حق میں 8 کے مقابلے میں 29 ووٹ آئے، جبکہ امریکی سفیر انڈاتھامس کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی خواتین کا مطالبہ پورا کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایران کی رکنیت کمیشن کی ساکھ پر بدنما داغ ہے۔

مذکورہ پیشرفت ایسے موقع پرسامنے آئی جب ایران میں پولیس کی حراست ایک خاتون کی ہلاکت بعد ملگ گیراحتجاج کیا جارہا تھا۔

احتجاج میں ہلاک ہونے والی 22 سالہ ایرانی خاتون مہسا امینی کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل ایران کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک میں اخلاقیات بالخصوص حجاب کا نفاذ کرنے والی پولیس گشت ارشاد کو ختم کردیا تھا۔

United Nations

Iran

UN

USA

Iran Protest