Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
شائع 21 جون 2022 10:19am
سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں 2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں 2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آئندہ 2 سے 3 روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں 2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں، کیمپ کیلئے قومی کرکٹرزکا ٹریننگ کیمپ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

قومی ٹیم جولائی میں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریزکیلئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

پاکستان

PCB

lahore

test series

Sri Lanka