Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش

آج وسطی اور جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شائع 12 جون 2022 09:11am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

لاہور، کوئٹہ: ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا، پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی۔

ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا،پنجاب کے مختلف شہروں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، جھنگ، چنیوٹ، جڑانوالہ، چک جھمرہ اور بھوانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

رائیونڈ، چھانگا مانگا اور اوکاڑہ میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع کوہلو، بارکھان اور دیگر علاقوں میں بادل جم کر برسے جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے بھر گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج وسطی اور جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہاراور بلوچستان کے کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ملک بھر میں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

دوسری جانب ملک بھر میں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا آغاز جون کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

پنجاب اور سندھ میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، مون سون کا پہلا اسپل اگست کے وسط تک جاری رہے گا۔

آخری مرحلے کا دورانیہ ستمبر کے آخر تک رہنے کی توقع ہے جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان میں 140 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش کا امکان ہے، میدانی علاقوں، دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب آنے کا امکان ہے۔

بلوچستان

quetta

lahore

punjab

Rain

weather

moon soon