نئے ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن نہ ہونے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور: پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ڈی سیٹ ہونے والے 5 ارکان کی نشستوں پر نئے ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن نہ ہونے کا اقدام لاہورہائیکورٹ چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مقامی شہری کی جانب سے دائردرخواست میں نشاندہی کی گئی کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کو پنجاب اسمبلی کی نشستوں سے ڈی سیٹ کردیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان میں مخصوص نشستوں پرکامیاب ہونے والے پانچ ارکان اسمبلی بھی شامل تھے، آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ مخصوص نشستوں پرنئے ارکان پنجاب اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔
درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے، اس لیےالیکشن کمیشن کومخصوص نشستوں پرنئےارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed on this story.