وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف اپیل پر 5رکنی لارجربینچ تشکیل
لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف برداری کیخلاف اپیل پر 5رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل پر 5رکنی لارجربینچ تشکیل دیا۔
جسٹس صداقت علی خان 5 رکنی فل بینچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ بینچ کے دیگرارکان میں جسٹس شاہد جمیل خان اورشہرام سرور چوہدری شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی اورجسٹس طارق سلیم شیخ بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
بینچ وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کیلئے اسپیکرقومی اسمبلی کو نامزد کرنےکے فیصلےپرتحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی اپیل پرسماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کوفل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی ، 2 رکنی بینچ پہلے ہی اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر چکا ہے، 2رکنی بینچ نے حلف برداری کے بارے میں سنگل بینچ کے فیصلے میں صدراورگورنر پنجاب کے بارے میں ریمارکس پرمبنی پیرا گراف کو بھی گزشتہ کارروائی پر معطل کر دیا تھا۔
Comments are closed on this story.