حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری جبکہ صدر اور چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی پیر کو نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف برداری کلئے نمائندہ مقرر کرنےکا فیصلہ کریں گے، نمائندہ مقرر ہونے کے بعد حلف برداری کی تقریب کل ہی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت پیر کو حلف برداری کیلئے نمائندہ کی نامزدگی کے بارے میں فیصلہ کریں گے جبکہ ان کی جانب سے نامزگی کے بعد تقریبِ حلف برداری پیر کو متوقع ہے۔