Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام بلنڈل پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز ٹام بلنڈل پاکستان کیخلاف ون ڈے...
شائع 17 ستمبر 2021 09:45am

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز ٹام بلنڈل پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

کیوی وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام بلنڈل ٹانگ میں اسٹرین کے باعث پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

بلنڈل بنگلا دیش کیخلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ نے ٹام بلنڈل کی جگہ ڈیرل میچل کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج پاکستا ن کیخلاف پہلا ون ڈے میچ میں کھیلے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ون ڈے میچر راولپنڈی جبکہ پانچ ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلیں جائیں گے۔

New Zealand

پاکستان

lahore

injured

odi series