قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے طلب کیا تھا۔
یوم دستور کے موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کا مسودہ تیار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
نوازشریف کو وزیر اعظم کے دفتر میں 3,422 دن کے ساتھ سب سے طویل قیام کا کریڈٹ جاتا ہے جبکہ ان کے بعد عمران خان نے 1,335 دن دفتر میں گزارے، جس لحاظ سے وہ چھٹے نمبر پر ہیں۔
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد قومی اسمبلی کی بحالی اور ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق عدالت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اپنا پیٖغام دیا۔
محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جالینا پورٹر نے کہا کہ "صدر نے جنرل ملی سے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ قدس فورسز دہشت گرد ہیں اور اس سے آگے ہم جوہری مذاکرات کے موضوعات پر تبصرہ نہیں کریں گے،"
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے تقاریر کاسلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرائیں، اسپیکر بحث ختم کر کے تحریک عدم اعتماد پر گنتی کرائیں۔
ریحام خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مستقبل بہت تاریک ہے کیونکہ انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔
سیاسی بحران پر ازخود نوٹس پر اپنے حکم میں سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی اسمبلی کو بحال کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا 3 اپریل کو جاری کیا گیا حکم نامہ کالعدم قرار دیا تھا۔