وزیراعظم نے 22 جون کو افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیائع پراظہار تعزیت کیا اور زلزلے سے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر امدادی سامان افغانستان روانہ کیا گیا، 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سمامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔
رات گئے ملک کے مختلف شہروں میں6.1 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 93 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔