Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری جامعات کیلئے 10 سالہ اصلاحاتی پلان سامنے آگیا

اصلاحاتی پلان جامعات کے مالی بحران پر قابو پاکر انہیں خود کفیل بنانے کیلئے روڈ میپ فراہم کرے گا
شائع دن پہلے

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری جامعات کے لیے 10 سالہ اصلاحاتی پلان سامنے آگیا، جو جامعات کے مالی بحران پر قابو پاکر انہیں خود کفیل بنانے کے لیے روڈ میپ فراہم کرے گا، وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔

خیبرپختونخوا کی جامعات کا چانسلر بننے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جامعات میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے لیے 10 سالہ اسٹریٹجی پلان تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

10 سالہ اسٹریٹجی پلان شعبہ اعلیٰ تعلیم کے ٹرانسفارمیشن پلان کے طور پر کام کرے گا، جس کا مقصد جامعات کو تعلیمی، انتظامی اور تحقیقی لحاظ سے جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، جامعات کو مالی بحرانوں سے نکال کر انہیں خود کفیل اور خود انحصار بنانے کے لیے روڈ میپ فراہم کرے گا۔

وزیراعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا، مراسلے کے مطابق 21 دنوں کے اندر مجوزہ 10 سالہ اسٹریٹجی کا جامع مسودہ تیار کیا جائے جس کے بعد مسودے کو باضابطہ سرکاری دستاویز کی حیثیت دینے کے لیے صوبائی کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے

مراسلے کے مطابق مجوزہ اسٹریٹجی واضح اور قابل عمل اہداف، ٹائم لائنز اور مؤثر مانیٹرنگ میکنزم پر مشتمل ہو جس پر عملدرآمد ممکن بنانے کے لیے قانونی، انتظامی اور مالی اصلاحات بھی تجویز کئے جائیں، مجوزہ اسٹریٹجی کی تیاری میں ان جامعات میں فیکلٹی ڈیویلپمنٹ، فنانشل منیجمنٹ، ریسرچ ایکسلنس، گورننس اسٹرکچر اور اسٹوڈنٹ آؤٹ کم پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اسٹریٹجی کی تیاری میں گزشتہ سالوں کے دوران جامعات میں اصلاحات کے لیے مختلف سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کی رپورٹس اور سفارشات کا جائزہ لیا جائے۔

peshawar

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

KPK Government

Government Universities

KPK Government Universities